صرف 12 ہفتوں میں سرٹیفائیڈ کلائمیٹ جرنلسٹ بنیں

ہمارے آن لائن کلائمیٹ جرنلزم کورس میں داخلہ لیں – یہ آپ کے کیرئیر کا گولڈن ٹکٹ ہے

یہ کورس ہی کیوں؟

آج کلائمیٹ چینج صرف ایک مسئلہ نہیں، بلکہ ایک عالمی بحران ہے۔ پاکستان میں سیلاب، یورپ میں جنگلات کی آگ، اور جزائر نما ملکوں میں سمندر کے پانی کی بلندی جیسی تباہیاں ہر طرف نظر آ رہی ہیں۔
حکومتیں کلائمیٹ پالیسیز پر رپورٹنگ کے لیے جرنلسٹس چاہتی ہیں۔
کاروباراپنی ماحول دوست کوششوں کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔
عوامی تنظیمیں متاثرہ آبادیوں کی آواز اٹھانے کے لیے میڈیا پر انحصار کرتی ہیں۔
اور سب سے بڑھ کر ماحولیاتی و موسمیاتی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کا طاقتور ذریعہ ہے۔

climate journalism

بس آپ کے لیے یہ ایک موقع ہے کہ ایک تربیت یافتہ کلائمیٹ جرنلسٹ بن کر سائنس، پالیسی سازی اور عوام کے درمیان رابطہ کار بنیں!

کلائمیٹ جرنلزم میں کیوں مہارت حاصل کریں؟

ڈیمانڈ: میڈیا، این جی اوز اور بین الاقوامی ادارے ماہر کلائمیٹ جرنلسٹس تلاش کر رہے ہیں۔
عالمی اہمیت: کلائمیٹ کی کہانیاں ہر جگہ متعلقہ ہیں – اگر آپ انگریزی جانتے ہیں توآپ کا کام بین الاقوامی سطح پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
کیرئیر گروتھ:میڈیا انڈسٹری میں ایک مخصوص ہنر کے ساتھ نمایاں ہوں۔
فرق پیدا کریں: آپ کی رپورٹنگ پالیسیوں کو تبدیل کر سکتی ہے اور عوام کو عمل پر آمادہ کر سکتی ہے۔

یہ کورس کون کروا رہا ہے؟

یہ کورس کلائمیٹ ایکشن اسکلزکی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے، جو کلائمیٹ ایجوکیشن میں ایک معتبر نام ہے۔ ہم نے حال ہی میں دس ہفتوں کی کلائمیٹ ایکٹوازم اور پانچ ہفتوں کی کلائمیٹ چینج پر بنیادی معلومات کی ٹریننگز مکمل کی ہیں، جن میں بالترتیب پاکستان بھر کے بیالیس نوجوانوں اور دس ملازمت پیشہ افراد نے حصہ لیا۔ اب ہم کلائمیٹ جرنلزم میں ایک خصوصی کورس لے کر آئے ہیں۔

کل وقتی ٹرینر: مجتبیٰ بیگ

پچیس سال کا ماحولیاتی و موسمیاتی جرنلزم اور میڈیا مینجمنٹ میں تجربہ
دوکتابوں کے مصنف اوردو کتابوں کے مترجم
انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں وزٹنگ فیکلٹی برائے کلائمیٹ جرنلزم

عافیہ سلام: ماحولیاتی و موسمیاتی ابلاغ میں ایک متعبر نام جو عرصہ دراز سے صحافیوں کو موسمیاتی تبدیلی کی وجوہات اور اثرات کو موثر طریقے سے بیان کرنے کی تربیت دے رہی ہیں اور کئی عالمی و ملکی اداروں میں اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

انجینئر اسد محمود جو توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہر ہیں اور نجی و سرکاری شعبہ جات کے لیے مشاورتی خدمات انجام دینے کے علاوہ ہر اہم ٹریننگ کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔

حامد سرفراز جو گورننس اور پالیسی سازی کے معروف صلاح کار ہیں اور بہت سی موسمیاتی و ماحولیاتی دستاویزوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر پرویز نعیم جو مشیر ترقیات ہونے کے علاوہ قابل تجدید توانائی، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ جات کے ماہر ہیں اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شبینہ فراز جو پاکستان میں اردو ماحولیاتی صحافت شروع کرنے والی پہلی خاتون ہیں اور بی بی سی، تھرڈ پول اور ارتھ ڈائیلاگ جیسے عالمی نشریاتی اداروں میں اُن کا کام شائع ہوچکا ہے۔

شاہد لطفی جو سندھ کے اعلی ترین ماحولیاتی فیصلہ ساز ادارے سندھ ماحولیاتی کاؤنسل کے رکن ہیں اور امریکہ کی جارجیا ٹیک یونیورسٹی سے ماحولیاتی انجینئرنگ کی اعلی تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

انیبہ وقار نشریاتی ماحولیاتی صحافت میں طویل تجربہ رکھتی ہیں اور حیاتیاتی تنوع، جنگلی حیات، ماحولیات، شجریات اور موسمیاتی تبدیلی پر صحافت میں یکساں مہارت رکھتی ہیں۔

عظمی علیم جو آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی میں جرنلزم پڑھاتی ہیں اور ماحولیاتی و موسمیاتی صحافت میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

ہمارے ماہرین کی رہنمائی میں آپ سیکھیں گے

کلائمیٹ اسٹوریز پر گہری تحقیق کرنا۔
مؤثرر کلائمیٹ نیوزپورٹس لکھنا۔
ڈاکیومنٹریز اور سوشل میڈیا کے لیے کنٹینٹ بنانا۔
کلائمیٹ رپورٹنگ کے اخلاقی چیلنجز سے نمٹنا۔

ڈپلومہ کورس میں کون داخلہ لے سکتا ہے؟

جرنلزم / ماس کمیونیکیشن / میڈیا سائنسز / ڈیجیٹل میڈیا سے فارغ التحصیل۔
یا گریجوئٹس ہوں مگر کسی نہ کسی حوالے سے پرنٹ، براڈ کاسٹ یا ڈیجیٹل جرنلزم سے منسلک ہوں
پاکستانی شہری ہوں
تاکہ آپ کو بنیادی جرنلزم سکھائے بغیر براہ راست کلائمیٹ جرنلزم سکھائی جائے کیونکہ بارہ ہفتوں کے محدود وقت میں یہ ہی ممکن ہے

سیٹیں محدود ہیں – صرف سنجیدہ امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔صرف پانچ سو روپے اپنی سنجیدگی کا یقین دلانے کے لیے فارم میں درج اکاؤنٹ نمبر میں جمع کرائیں اور اپنی نشست محفوظ کریں۔داخلہ فارم کا لنک یہ ہے

اس کورس میں ہمارے ماہرین سے کیا سیکھیں گے؟

پہلے تین ہفتے: کلائمیٹ جرنلزم کی بنیادیں
دوسرے تین ہفتے: رپورٹنگ ٹیکنکس (انٹرویوز، ڈیٹا جرنلزم)
تیسرے تین ہفتے: ملٹی میڈیا اسٹوری ٹیلنگ (نیوز رپورٹس، ڈاکیومنٹریز)
آخری تین ہفتے: اخلاقیات، اثرات اور کیرئیر ڈویلپمنٹ

کورس کی تفصیلات

کورس کی ابتداء: تین مئی سے ہورہی ہے
ہفتہ وار شیڈول
ہر ہفتہ شام چھ سے آٹھ بجے تک لائیو سیشن(گوگل میٹ پر)
ہر بدھ کو ویڈیو لیکچر
ہرجمعہ کو ہفتہ وار ٹیسٹ
اسائنمنٹس: ایک نیوز اسٹوری، ایک شارٹ ڈاکیومنٹری اور 2000 الفاظ کا تحقیقی مقالہ

ضروری شرائط

80% حاضری (لازمی)
رجسٹریشن فیس: 500 روپے لازمی (سنجیدگی کی یقین دہانی کے لیے)

ٹریننگ مکمل کرنے پر آپ کوکیا ملے گا؟

ڈپلومہ ان کلائمیٹ جرنلزم (امتیازی کارکردگی پر)
سرٹیفکیٹ ان کلائمیٹ جرنلزم (معمول کی کارکردگی یعنی 80فیصد سے کم حاضری اور 70فیصد سے کم مارکس لینے پر)
کلائمیٹ میڈیا میں نوکری/انٹرنشپ کے مواقع
کلائمیٹ جرنلسٹس کے نیٹ ورک کا حصہ بننے کا موقع

کلائمیٹ جرنلزم کی سب سے بڑی حقیقت

پاکستان میں صرف چند ہی کلائمیٹ جرنلسٹس ہیں یعنی یہ فیلڈ آپ کے لیے کھلا میدان ہے

آپ کے لیے مواقع

فری لانسنگ سے بین الاقوامی ویب سائٹس پر ($300+ فی اسٹوری) کما سکتے ہیں۔
این جی اوز اور ریسرچ پلیٹ فارمز کے لیے معقول معاوضے پر لکھ سکتے ہیں۔
ملٹی میڈیا اسٹوریز (ویڈیوز، پوڈکاسٹس) کے ذریعے خود کو منواسکتے ہیں۔

یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں!
رجسٹر کیسے کریں؟
رجسٹریشن فارم پر کلک کریں۔
پانچ سو روپے جمع کرانے کا دستاویزی ثبوت فارم میں ہی منسلک کریں
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 30اپریل ہے
جلد رجسٹر کریں – سیٹیں محدود ہیں!
ابھی رجسٹر کریں اور کلائمیٹ جرنلسٹ بنیں!
رجسٹریشن فارم پر کلک کریں
کیونکہ دنیا کو آپ کی آواز کی ضرورت ہے

ای میل:climateactionskills@gmail.com
فون: 03369171628
ویب سائٹ: www.climateactionskills.org

Get 30% off your first purchase

X
Scroll to Top