Skip to content
Login/Register
Call: +92 3369171628
Email: ClimateActionSkills@gmail.com
climateactionskills.orgclimateactionskills.org
  • Home
  • Training
    • Cohort 1 of Diploma in Climate Activism
    • Cohort 1: Diploma in Climate Journalism
    • Cohort 2: Diploma in Climate Activism
  • Blog
  • About Us
  • Services
  • Contact us
  • Publications
  • Dashboard
0

Currently Empty: ₨ 0

Continue shopping

Register Now
climateactionskills.orgclimateactionskills.org
  • Home
  • Training
    • Cohort 1 of Diploma in Climate Activism
    • Cohort 1: Diploma in Climate Journalism
    • Cohort 2: Diploma in Climate Activism
  • Blog
  • About Us
  • Services
  • Contact us
  • Publications
  • Dashboard

موسمیاتی تبدیلی کے بعد ہر شعبہ بدل رہا ہے

Home » Course Details » Building Professionals for the Climate-Driven Financial World » موسمیاتی تبدیلی کے بعد ہر شعبہ بدل رہا ہے
Breadcrumb Abstract Shape
Breadcrumb Abstract Shape
Breadcrumb Abstract Shape

بس سوال یہ ہے کہ آپ خود کو اس تبدیلی میں ڈھالنے کے لیے تیار ہیں؟
فنانس کی دنیا میں ایک خاموش انقلاب آ چکا ہے۔
بینک ہوں، سرمایہ کاری کی کمپنیاں ہوں، ڈویلپمنٹ سیکٹر ہو، یا کارپوریٹ دنیا، یا کوئی اور شعبہ؛ ہر جگہ ایک ہی سوال پوچھا جا رہا ہے

کیا آپ کو کلائمیٹ فنانس آتی ہے؟

اگر آپ کا جواب ” نہیں ” یا ”تھوڑی بہت” ہے، تو آپ اپنے شعبے میں پیچھے ہیں. یہ ٹرینڈ نہیں، یہ نئی حقیقت ہے
کاربن مارکیٹس، گرین بانڈز، ای ایس جی سرمایہ کاری، موسمیاتی خطرات کی مالیاتی رپورٹنگ؛ یہ الفاظ اب صرف ماحولیاتی کانفرنسوں میں نہیں سنائی دیتے بلکہ یہ اب بورڈ میٹنگزمیں بولے جاتے ہیں۔
دنیا بھر کے ریگولیٹر اسے لازمی قرار دے رہے ہیں۔ سرمایہ کار اسے دیکھے بغیر سرمایہ نہیں لگاتے۔ آجر یہ مہارت مانگ رہے ہیں اور وہ جو سیکھے ہوئے ہیں اُن کی تنخواہیں بھی زیادہ ہیں۔
جو آج یہ علم سیکھ لے، کل وہی آگے ہوگا۔

کلائمیٹ فنانس میں ایڈوانسڈ سرٹیفکیٹ

صرف 30 نشستیں، داخلہ میرٹ پر
ابھی رجسٹریشن کرائیں رجسٹریشن لنک یہ ہے

سچ تو یہ ہے کہ یہ فیس صرف ایک سیشن کی ہے باقی مکمل طور پر فنڈڈ پروگرام ہے
جی ہاں کل فیس صرف 2,000 روپے، اور وہ بھی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد لی جائے گی۔ یہ فیس بھی اس کورس کے صرف پہلے سیشن کی ہے باقی پورا کورس مکمل طور پر فنڈڈ ہے وہ بھی کسی غیر ملکی ڈونر یا ملکی ادارے سے نہیں بلکہ یہ ادارہ چلانے والوں کی جیب سے باقی اخراجات پورے کیے جاتے ہیں

Read this in English

دس ہفتے جو آپ کی پیشہ ورانہ زندگی بدل دیں گے

یہ کوئی یوٹیوب سیریز نہیں۔ یہ منظم، سنجیدہ اور عملی تربیت ہے جو آپ کو وہ سمجھ دے گی جو کتابوں میں نہیں ملتی جیسے
کاربن آف سیٹنگ، نظام کیسے چلتا ہے، اور اصل مارکیٹ میں قدر کیسے طے ہوتی ہے
گرین انویسٹمنٹ اسکریننگ یعنی موسمیاتی تقاضوں کے مطابق سرمایہ کاری کو کیسے پرکھا جاتا ہے
گرین ٹیکسانومی یعنی کون سے منصوبے موسمیاتی مالیات کے اہل ہیں اور کیوں
حقیقی مواقع جانیں کہ یہ علم آپ کو کن اداروں اور کیریئر کے راستوں سے جوڑتا ہے
ہفتے میں صرف تین گھنٹے۔ آن لائن کلاسز، اسائنمنٹس، امتحانات، اور شعبے کے ماہرین کے خصوصی لیکچرز۔

وہ ادارہ جس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے

Climate Action Skills کوئی نئی بنی ہوئی ویب سائٹ نہیں۔ یہ کراچی سے چلنے والا غیر منافع بخش تعلیمی ادارہ ہے جس کا ریکارڈ خود بولتا ہے:
کلائمیٹ ایکٹوازم کے دو مکمل ڈپلومہ پروگرام کرائے جاچکے ہیں جس کے ہر بیچ میں پاکستان بھر سے 42 شرکاء نے اسے مکمل کیا
کلائمیٹ جرنلزم کے دو ڈپلومہ پروگرام جس میں اوسطاً 30 صحافی فی بیچ شروع سے آخر تک شامل رہے
ان گریجویٹس میں سے کئی کو بیرونِ ملک اسکالرشپس مل چکی ہیں
یہ کاغذ ی دعویٰ نہیں، یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جنہوں نے یہاں سے سیکھا اور آگے بڑھے۔

ماہرین جو آپ کو پڑھائیں گے

ہمارے اب تک ہونے والے پروگرامات میں جو ماہرین آچکے ہیں اُن میں سے کچھ یہ ہیں

ڈاکٹر عظمی علیم: سڈنی یونیورسٹی میں پروفیسر اور کلائمیٹ جرنلزم میں پی ایچ ڈی
ڈاکٹر پرویز نعیم: 40 سال کا ماحولیاتی تجربہ
حامد سرفراز: بلوچستان کی موسمیاتی پالیسی کے معمار
شاہد لطفی: امریکی یونیورسٹی سے ماحولیاتی انجینئرنگ میں ماسٹرز
عافیہ سلام: موسمیاتی ابلاغیات میں پاکستان کی معروف ترین آواز

اس کورس کے روح رواں

چیف ٹرینر: مجتبیٰ بیگ
27 سال سے اسی شعبے میں ہیں۔ ایم کام اور معاشیات میں ایم اے۔ موسمیاتی موضوعات پر دو تصنیف کردہ اور دو ترجمہ شدہ کتابیں۔ ملک بھر میں 100 سے زائد پیشہ ورانہ تربیتیں کراچکے ہیں۔
یہ وہ ٹرینر ہیں جو سلائیڈیں نہیں دکھاتے، وہ تجربہ دیتے ہیں جو حقیقی دنیا میں کام کرنے کے بعد اُنہیں ملاہے۔

داخلے کے لیے کیا درکار ہے؟

کامرس، معاشیات یا فنانس میں گریجویشن (یا متعلقہ شعبے میں پیشہ ورانہ تجربہ)
عمر 40 سال یا اس سے کم
ایک مختصر آن لائن ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا جو فنانس اور معاشیات کی بنیادی معلومات پر ہوگا
پہلے ٹیسٹ دیں، پھر فیس دیں یعنی اہلیت ثابت کریں، پھر 2,000 روپے صرف ایک بار ادا کریں۔

سب سے بڑا رسک کیا ہے؟

دوہزار روپے اورہر ہفتے تین گھنٹے
بس یہی ”رسک” ہے۔
وہ رقم جو اکثر ایک رات کے کھانے یا کسی بلا ضرورت خریداری میں چلی جاتی ہے۔ وہ وقت جو اکثر اسکرول کرتے ہوئے ضائع ہو جاتا ہے۔
لیکن اگر آپ نے یہ موقع گنوادیا بغیر آزمائے، بغیر کوشش کے تو اصل نقصان 2,000 روپے کا نہیں ہوگا۔ اصل نقصان یہ ہوگا کہ آپ اس دنیا کے لیے تیار نہیں ہوں گے جو آپ کا انتظار نہیں کرتی ہے۔

فیصلے کا وقت ابھی ہے

صرف تیس نشستیں۔ میرٹ پر داخلہ۔ جیسے ہی نشستیں پوری ہونگی، داخلے بند
رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں
فیس: صرف 2,000 روپے وہ بھی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد
آگے بڑھنے والے بروقت فیصلہ کر لیتے ہیں۔ باقی سوچتے رہتے ہیں۔ تو بتائیں پھر،آپ کیا کرتے ہیں؟

Logo CAS

Future-proofing our planet starts with empowering the next generation. Our free, in-depth online training programs equip young people with the essential skills and knowledge to actively combat climate change through powerful mitigation and adaptation strategies.

Call: +923369171628
Email: ClimateActionSkills@gmail.com

Online Platform

  • Home
  • Training Programs
  • Blog
  • About Us
  • Services
  • Contact us
  • Our Publications

Contacts

Icon-facebook Icon-linkedin2 Icon-instagram Icon-youtube

Subscribe to get our training announcements 

Copyright © 2025 Climate Action Skills
climateactionskills.orgclimateactionskills.org
Sign inSign up

Sign in

Don’t have an account? Sign up
Lost your password?

Sign up

Already have an account? Sign in