Currently Empty: ₨ 0
خصوصی پروگرام 2026
کلائمیٹ فنانس میں
ایڈوانسڈ سرٹیفکیٹ
صرف 30 نشستیں · داخلہ میرٹ پر · فیس صرف 2,000 روپے
آج سے ٹھیک پانچ سال بعد، آپ کے دفتر میں دو طرح کے لوگ ہوں گے۔
ایک وہ جنہیں کلائمیٹ فنانس آتی ہےاور ایک وہ جو ان کے انڈر میں کام کر رہے ہوں گے۔
فنانس کی دنیا میں ایک خاموش انقلاب
فنانس کی دنیا میں ایک خاموش انقلاب آ چکا ہے اور وہ آپ کا انتظار نہیں کر رہا۔
بینک ہوں، سرمایہ کاری کی کمپنیاں ہوں، ڈویلپمنٹ سیکٹر ہو یا کارپوریٹ دنیا, ہر بورڈ میٹنگ میں اب ایک ہی سوال گونجتا ہے۔
”کیا آپ کو کلائمیٹ فنانس آتی ہے؟”
اگر آپ کا جواب ”نہیں” یا ”تھوڑی بہت” ہے تو جان لیں کہ آپ کی جگہ جواب دینے والا کوئی اور تیار ہو رہا ہے۔
ویڈیو: کلائمیٹ فنانس کیا ہے اور آپ کے کیریئر پر اس کا اثر کیا ہوگا
یہ ٹرینڈ نہیں, نئی ضرورت ہے
کاربن مارکیٹس، گرین بانڈز، ای ایس جی سرمایہ کاری، موسمیاتی خطرات کی مالیاتی رپورٹنگ; یہ الفاظ اب صرف ماحولیاتی کانفرنسوں میں نہیں بولے جاتے۔
یہ اب وہ زبان ہے جس کی بنیاد پر آجر ترقی دیتے ہیں، سرمایہ کار فیصلہ کرتے ہیں، اور ریگولیٹر قانون بناتے ہیں۔
جو آج یہ علم سیکھ لے کل وہی آگے ہوگا۔
کلائمیٹ فنانس میں ایڈوانسڈ سرٹیفکیٹ
صرف 30 نشستیں · داخلہ میرٹ پر
کل فیس صرف 2,000 روپےاور وہ بھی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد یعنی پہلے آزمائیں، پھر ادا کریں۔
یہ صرف پہلے سیشن کی فیس ہے۔ باقی پورا کورس مکمل فنڈڈ ہے کسی غیر ملکی ڈونر سے نہیں، بلکہ اس ادارے کو چلانے والوں کی اپنی جیب سے۔
دس ہفتے; جو آپ کی پیشہ ورانہ زندگی بدل دیں
یہ کوئی یوٹیوب سیریز نہیں۔ یہ وہ منظم، سنجیدہ اور عملی تربیت ہے جو آپ کو وہ سمجھ دے گی جو کسی کتاب میں نہیں ملتی:
کاربن آف سیٹنگ
یہ نظام اصل میں کیسے چلتا ہے، اور مارکیٹ میں قدر کیسے طے ہوتی ہے۔
یہ نظام اصل میں کیسے چلتا ہے، اور مارکیٹ میں قدر کیسے طے ہوتی ہے۔
گرین انویسٹمنٹ اسکریننگ
موسمیاتی تقاضوں کے مطابق سرمایہ کاری کو کیسے پرکھیں۔
موسمیاتی تقاضوں کے مطابق سرمایہ کاری کو کیسے پرکھیں۔
گرین ٹیکسانومی
کون سے منصوبے موسمیاتی مالیات کے اہل ہیں اور کیوں۔
کون سے منصوبے موسمیاتی مالیات کے اہل ہیں اور کیوں۔
حقیقی کیریئر کے راستے
یہ علم آپ کو کن اداروں اور مواقع سے جوڑ سکتا ہے۔
یہ علم آپ کو کن اداروں اور مواقع سے جوڑ سکتا ہے۔
وہ ادارہ جس کا ریکارڈ بولتا ہے
کلائمیٹ ایکشن اسکلز کوئی نئی ویب سائٹ نہیں۔ یہ کراچی سے چلنے والا غیر منافع بخش تعلیمی ادارہ ہے۔
4
مکمل ڈپلومہ پروگرام
مکمل ڈپلومہ پروگرام
42
شرکاء فی بیچ
(ایکٹوازم)
شرکاء فی بیچ
(ایکٹوازم)
30
صحافی فی بیچ
(جرنلزم)
صحافی فی بیچ
(جرنلزم)
کلائمیٹ ایکٹوازم اور جرنلزم دونوں شعبوں میں دو دو ڈپلومہ پروگرام مکمل ہو چکے ہیں اور ان گریجویٹس میں سے کئی کو بیرونِ ملک اسکالرشپس بھی مل چکی ہیں۔
یہ کاغذی دعویٰ نہیں یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جنہوں نے یہاں سے سیکھا، اور آگے بڑھے۔
بیچ 2 کے کامیاب شرکاء ڈپلومہ ان کلائمیٹ ایکٹوازم
ہمارے گیسٹ ٹرینرز
پاکستان کے ممتاز ماہرین جو ان پروگرامات میں شریک رہے ہیں
ڈاکٹر عظمیٰ علیم
سڈنی یونیورسٹی میں پروفیسر، کلائمیٹ جرنلزم میں پی ایچ ڈی
سڈنی یونیورسٹی میں پروفیسر، کلائمیٹ جرنلزم میں پی ایچ ڈی
ڈاکٹر پرویز نعیم
۴۰ سال کا ماحولیاتی تجربہ
۴۰ سال کا ماحولیاتی تجربہ
حامد سرفراز
بلوچستان کی موسمیاتی پالیسی کے معمار
بلوچستان کی موسمیاتی پالیسی کے معمار
شاہد لطفی
امریکی یونیورسٹی سے ماحولیاتی انجینئرنگ میں ماسٹرز
امریکی یونیورسٹی سے ماحولیاتی انجینئرنگ میں ماسٹرز
عافیہ سلام
موسمیاتی ابلاغیات میں پاکستان کی سب سے معروف آواز
موسمیاتی ابلاغیات میں پاکستان کی سب سے معروف آواز
چیف ٹرینر: مجتبیٰ بیگ
ستائیس سال سے شعبہ ماحولیات میں۔ ایم کام اور معاشیات میں ایم اے۔ چار کتابیں; دو تصنیف کردہ، دو ترجمہ شدہ۔ ملک بھر میں 100 سے زائد پیشہ ورانہ تربیتیں کرا چکے ہیں۔
یہ وہ ٹرینر ہیں جو سلائیڈیں نہیں دکھاتے, وہ تجربہ دیتے ہیں جو صرف حقیقی دنیا میں کام کرنے کے بعد ملتا ہے۔
مجتبیٰ بیگ کی تصنیف کردہ اور ترجمہ شدہ کتابیں موسمیاتی موضوعات پر
داخلے کی اہلیت
کامرس، معاشیات یا فنانس میں گریجویشن (یا متعلقہ شعبے میں پیشہ ورانہ تجربہ)
عمر 45 سال یا اس سے کم
ایک مختصر آن لائن ٹیسٹ فنانس اور معاشیات کی بنیادی معلومات پر
پہلے ٹیسٹ دیں پھر فیس دیں
سب سے بڑا ”رسک” کیا ہے؟
دو ہزار روپے۔ اور ہر ہفتے تین گھنٹے۔
وہ رقم جو اکثر ایک رات کے کھانے میں خرچ ہو جاتی ہے۔ وہ وقت جو اکثر اسکرول کرتے کرتے ضائع ہو جاتا ہے۔
لیکن اگر آپ نے یہ موقع بغیر آزمائے چھوڑ دیا تو اصل نقصان 2,000 روپے کا نہیں ہوگا۔ اصل نقصان یہ ہوگا کہ وہ دنیا آگے بڑھ جائے گی، اور آپ اسے دیکھتے رہیں گے۔
فیصلے کا وقت ابھی ہے
صرف تیس نشستیں۔ میرٹ پر داخلہ۔
جیسے ہی نشستیں پوری ہوں گی داخلے بند۔
فیس: صرف 2,000 روپے اور وہ بھی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد
🪑 محدود نشستیں باقی ہیں
آگے بڑھنے والے بروقت فیصلہ کر لیتے ہیں۔
باقی سوچتے رہتے ہیں۔
باقی سوچتے رہتے ہیں۔
تو بتائیں آپ کیا کرتے ہیں؟